اگر دوبارہ زلزلے سے بچنا چاہتے ہیں جو مجھے گالیاں دینا بند کر دیں۔ اوم سوامی نے وارننگ دے دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 8 فروری 2017 13:50

اگر دوبارہ زلزلے سے بچنا چاہتے ہیں جو مجھے گالیاں دینا بند کر دیں۔ اوم ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 فروری 2017ء): بگ باس 10 کے اُمیدوار اوم سوامی کا ایک ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اوم سوامی نے اپنے اس ویڈیو پیغام میں دعویٰ کیا ہے کہ دو روز قبل نئی دہلی میں 5.8 شدت کا زلزلے اس لیے آیا تھا کیونکہ لوگوں نے انہیں بگ باس اور اس کے باہر بھی بُرا بھلا کہا اور گالیاں دیں۔

(جاری ہے)

اپنے آپ کو نہایت نیک اور پارسا ثابت کرتے ہوئے اوم سوامی کا کہنا تھا کہ میں نے کسی طرح اس زلزلے کو روک لیا ہے لیکن اگر آپ لوگ چاہتے ہیں کہ ایسا زلزلہ دوبارہ نہ آئے تو مجھے گالیاں نہ دیں اور نہ ہی مجھے بُرا بھلا کہیں۔

اوم سوامی کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ خیال رہے کہ اوم سوامی اپنے قول و فعل سے خود کو خبروں کی زینت بنائے رکھتے ہیں۔ اوم سوامی کی یہ ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: