انتخابی اصلاحات کے لئے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

بدھ 8 فروری 2017 14:04

انتخابی اصلاحات کے لئے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2017ء) انتخابی اصلاحات کے لئے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا۔اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین اور وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کریں گے اجلاس میں الیکشن بل 2017ء کے حوالے سے مختلف جماعتوں کی طرف سے مجوزہ انتخابی اصلاحات کا جائزہ لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کی رکن اسمبلی ڈاکٹر نفسیہ شاہ کی طرف سے سیاسی جماعتوں کو عام انتخابات میں 10 فیصد خواتین کو ٹکٹ جاری کرنے کے حوالے سے بل کا مسودہ بھی کمیٹی کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ واضح رہے کہ محرکین کی طرف سے سپیکر قومی اسمبلی سے درخواست کی گئی تھی کہ ان کے اس بل کو آئینی اصلاحات کمیٹی کے سپرد کیا جائے تاکہ خواتین کو عام انتخابات میں لازمی حصہ دینے کے حوالے سے بھی الیکشن بل 2017ء میں قانون سازی کی جاسکے۔