حیدر آباد یونیورسٹی میں مسلمان طلبا کے داخلے پر پابندی عائد

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 8 فروری 2017 13:25

بھارت (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 فروری 2017ء): بھارتی شہر حیدر آباد کی یونیورسٹی میں مسلمان طلبا کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف حیدر آباد کے کیمپس میں مسلمان طلبا کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ پابندی یونیورسٹی کی ایک طالبہ زنیرہ کے شکایت درج کروانے پر منظر عام پر آئی۔

(جاری ہے)

مسٹر ٹی وی راؤ کے رابطہ کرنے پر یونیورسٹی کے رجسٹرار نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کیمپس میں مسلمان طلبا کے داخلے پرپابندی عائد کر دی گئی ہے۔

اس کی وجہ بتائی گئی کہ طلبا ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دئے گئے بیان اور امریکہ کی نئی امیگریشن پالیسی پر ایک اجلاس منعقد کرنا چاہتے تھے تاہم یونیورسٹی انتظامیہ نے اس اجلاس کی اجازت بھی نہیں دی۔ یونیورسٹی کے گارڈز کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی میں بڑی تعداد میں مسلمان طلبا داخل ہو رہے ہیں جو ممکنہ طور پرکسی خطرے کو دعوت دے سکتے ہیں۔ لہٰذا مذکورہ کیمپس میں مسلمان طلبا کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔