فیصل آباد سمیت صوبہ کے 10اضلاع میں کپاس کی پیداوار میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا

بدھ 8 فروری 2017 14:01

فیصل آباد۔8 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2017ء) فیصل آباد سمیت صوبہ کے 10اضلاع میں کپاس کی پیداوار میں اضافہ جبکہ جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت پنجاب کے 11 اضلاع میں کپاس کی پیداوار میں کمی رونماہوئی ہے ۔پاکستان کاٹن جنرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے بتایاکہ پنجاب کے 10اضلاع فیصل آباد، لیہ ، سرگودھا، رحیم یارخان ،بہاولپور، بہاولنگر، ملتان ، لودھراں ، خانیوال ،ڈی جی خان کے اضلاع میں کپاس کی پیداوار میں اضافہ ہواہے۔

انہوں نے بتایاکہ جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،اوکاڑہ ، قصور ، میانوالی ، بھکر ، پاکپتن ، ساہیوال ، وہاڑی ، راجن پور ، مظفر گڑھ میں کپاس کی پیداوار میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ انہوںنے بتایاکہ سندھ کے اضلاع حیدر آباد، سانگھڑ ، نواب شاہ ، نوشہروفیروز ، خیر پور ، گھوٹکی ، سکھر ، جامشورو، بدین اور بلوچستان میں بھی کپاس کی پیداوار میں اضافہ ہواہے نیز سندھ کے 2اضلاع میر پورخاص اور دادو میں کپاس کی پیداوار میں کمی رونما ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ رواں سال پاکستان سے روئی کی برآمد میں 42فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیاگیاہے اور گزشتہ روز تک ملک سے روئی کی 3لاکھ 44 ہزار 152 گانٹھیں برآمد کی گئی ہیں جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران 2لاکھ 40ہزار 886 گانٹھیں تھیں ۔انہوںنے بتایاکہ گزشتہ روز تک کے اعداد وشمار کے مطابق ملک میں کپاس کی پیداوار میں 6فیصد تک اضافہ ہواہے اور کاٹن فیکٹریوں میں ایک کروڑ 32لاکھ 400 سے زائد گانٹھیں لائی گئیں۔ انہوں نے بتایاکہ گزشتہ سال کے عرصہ میں گانٹھوں کی یہ تعداد ایک کروڑ 28 لاکھ 78ہزار241 تھی۔

متعلقہ عنوان :