پاکستان سے چین کو چاول کی برآمد بڑھاکر قیمتی زرمبادلہ حاصل کیاجاسکتاہے،ترجمان رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

بدھ 8 فروری 2017 13:55

فیصل آباد۔8 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2017ء) رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے ترجمان نے کہاہے کہ چین میں پاکستان کے اعلیٰ معیار کے چاول کی وسیع منڈی اور شاندار مارکیٹ موجود ہے لہٰذا پاکستان سے چین کو چاول کی برآمد بڑھاکر قیمتی زرمبادلہ حاصل کیاجاسکتاہے۔میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوںنے بتایاکہ چین اپنی ضرورت کا وسیع مقدار میں چاول مختلف ممالک سے درآمد کرتاہے ۔

انہوںنے بتایاکہ چین کو چاول برآمد کرنے والے ممالک میں ویتنام ، پاکستان ، تھائی لینڈ وغیرہ شامل ہیں۔انہوںنے بتایاکہ چین کو 66.7 فیصد چاول ویتنام سے برآمد کیاجاتاہے جبکہ پاکستان چین کو چاول برآمد کرنے والے ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے جو چین کو 25.2 فیصد چاول برآمد کرتاہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ چین تھائی لینڈ سے بھی 8فیصد چاول درآمد کررہاہے ۔

انہوںنے بتایاکہ چونکہ ویتنام اور تھائی لینڈ وغیرہ میں چاول کی پیداواری لاگت کم ہے اس لئے وہ زیادہ چاول برآمد کرنے والے ممالک بن گئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اگر پاکستان میں چاول کی پیداواری لاگت کم کرنے اور برآمد بڑھانے کیلئے رائس ایکسپورٹرز اور رائس پروڈیوسرز کو مناسب سہولیات فراہم کی جائیں تو پاکستان اپنی برآمد کو کم از کم دو گنا کرسکتاہے۔انہوںنے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان سے بھی اپیل کی کہ وہ چین کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات کرے تاکہ پاکستان اپنے دوست ملک کو مزید بھاری مقدار میں چاول برآمد کرنے کے قابل ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :