خاوند نے بیوی کی پونی پکڑ کر آخری لمحے خود کُشی کرنے سے بچا لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 8 فروری 2017 13:09

خاوند نے بیوی کی پونی پکڑ کر آخری لمحے خود کُشی کرنے سے بچا لیا

شنگھائی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 فروری 2017ء) : چینی شخص نے خود کُشی کی کوشش کرنے والی اپنی بیوی کو آخری وقت میں پونی پکڑ کر اس کی جان بچا لی ۔ تفصیلات کے مطابق اس واقعہ کی ویڈیو چینی سوشل میڈیا پر مقبول ہو گئی ہے ۔ اس ویڈیو میں دیکھا گیا کہ خاتون پولیس کے آنے سے قبل کس طرح ایک چھت سے لٹک رہی تھی۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک شخص نے اپنی بیوی کو بالوں سے پکڑ کر اس کی جان بچائی لیکن بالوں پر اس شخص کی گرفت کمزور ہونے ہی والی تھی کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر مذکورہ شخص کی بیوی کی جان بچا لی۔ ویڈیو میں یہ بھی دیکھا گیا کہ پولیس اہلکار خاتون کو بچا رہے ہیں جبکہ خاتون ان سے مزامت کرتے ہوئے اسے چھوڑنے کا کہہ رہی ہے۔ اس تمام تر واقعہ کی ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :