پاک بحریہ کی امن مشقیں 10سے 14 فروری تک جاری رہیں گی ،یڈمرل عارف الله حسینی

مستحکم بحری قوتیں امن مشقوں میں حصہ لے رہی ہیں ‘ مشقوں سے امن کے لئے پاکستان کی کوششوں کو تقویت ملے گی‘ دنیا میں مستحکم امن تک سمندر میں نگرانی رکھنی ہوگی‘ ہمارا خطہ پوری دنیا کے لئے اہمیت رکھتا ہے کمانڈر کراچی ورکس ایڈمرل عارف الله حسینی کی امن مشقوں کے حوالے سے نیوز کانفرنس

بدھ 8 فروری 2017 13:18

پاک بحریہ کی امن مشقیں 10سے 14 فروری تک جاری رہیں گی ،یڈمرل عارف الله ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 فروری2017ء) کمانڈر کراچی ورکس ایڈمرل عارف الله حسینی نے کہا ہے کہ امن مشقیں 10سے 14 فروری تک جاری رہیں گی جس میں مستحکم بحری قوتیں حصہ لے رہی ہیں‘ پاکستان نے ہمیشہ عالمگیر سطح پر امن کی کوششیں کی ہیں‘ مشقوں سے امن کے لئے پاکستان کی کوششوں کو تقویت ملے گی‘ دنیا میں مستحکم امن تک سمندر میں نگرانی رکھنی ہوگی‘ ہمارا خطہ پوری دنیا کے لئے اہمیت رکھتا ہے۔

بدھ کو امن مشقوں کے حوالے سے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کمانڈر کراچی ایڈمرل عارف الله حسینی نے کہا کہ مستحکم بحری قوتیں امن مشقوں میں حصہ لے رہی ہیں۔ امن مشقوں میں دنیا کے مختلف ملکوں کی بحری فوج کے دستے شریک ہونگے۔ روس‘ امریکہ‘ چین کے دستے بھی امن مشقوں میں شریک ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مشقوں سے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے کا موقع ملے گا۔

پاکستان نے ہمیشہ عالمگیر سطح پر امن کی کوششیں کی ہیں۔ مشقوں سے امن کے لئے پاکستان کی کوششوں کو تقویت ملے گی۔ ہمارا خطہ پوری دنیا کے لئے اہمیت رکھتا ہے وائس ایڈمرل عارف الله حسینی نے ہا کہ دنیا کے تیل کا بڑا ذخیرہ اس خطے سے گزرتا ہے۔ دنیا میں مستحکم امن تک سمندر میں نگرانی رکھنی ہوگی کسی بھی ایک ملک کی فورس پورے سمندر کی نگرانی نہیں کرسکتی۔ امن مشقیں دس سے چودہ فروری تک جاری رہیں گی

متعلقہ عنوان :