گلگت،نیب افسر کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

بدھ 8 فروری 2017 13:18

گلگت،نیب افسر کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،کوئی جانی نقصان نہیں ..
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 فروری2017ء) گلگت بلتستان میں قومی احتساب بیورو (نیب) کے ایک افسر کے گھر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی اور جاتے جاتے گھر کے ایک حصے کو بھی آگ لگا دی۔ اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) سید مرتضیٰ شاہ کے مطابق گلگت کے علاقے جوڈیال میں نیب کے ڈپٹی ڈائریکٹر کوآرڈینیشن عبدالماجد کے گھر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او کے مطابق ملزمان نے فائرنگ کھڑکی کے ذریعے کی اور گولیاں نیب افسر کے بیڈ پر جاکر لگیں تاہم خوش قسمتی سے عبدالماجد اور اہلخانہ واقعے میں محفوظ رہے۔ ملزمان جاتے جاتے نیب افسر کے گھر کے ایک حصے کو بھی آگ لگا گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا، ایس ایچ او کے مطابق انکوائری کے بعد واقعے کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔ نیب افسر عبدالماجد گلگت بلتستان میں مختلف کرپشن کیسز کی انکوائری کر رہے تھے اور ان کی انکوائری کے نتیجے میں ایک صوبائی سیکریٹری سمیت پانچ چھ افسران کو سزا بھی ہوچکی ہے۔