گلگت بلتستان میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج، خوراک کی قلت کا سامنا

شگر میں برف باری کے باعث20 ہزار سے زائد افراد کئی روز سے گھروں میں محصور، استور میں برف باری اوربرفانی تودہ گرنے سے رابطہ سڑکیں بند ، شگر میں گلیشئیر کے سرکنے کے باعث گاؤں کو خالی کرالیا گیا

بدھ 8 فروری 2017 13:18

گلگت بلتستان میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج، خوراک کی قلت کا ..
گلگت / اسکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 فروری2017ء) گلگت بلتستان میں شدید برفباری اور برفانی تودہ گرنے کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوگیا جب کہ علاقے میں خوراک کی قلت پیدا ہوگئی ۔ اسکردو،استور،شگر،غذر سمیت گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری ، لوگ گھروں میں محصور ہوگئے جب کہ خوراک اور ادویات کی قلت پیدا ہو گئی ۔

(جاری ہے)

شگر کے بالائی علاقوں برزل ٹاپ، قمری، منی مرگ، کلشی، کالا پانی، میر ملک اور چلم میں 8 سے 10 فٹ تک برف پڑ گئی جس کے باعث 20 ہزار سے زائد افراد کئی روز سے گھروں میں محصور ہوگئے ۔ استور میں بھی شدید برف باری کی وجہ سے عیدگاہ اور گوریکوٹ کی رابطہ سڑک بند اور بولن کے مقام پر برفانی تودہ گرنے سے بلاک ہوگئی ۔ چلم، گدیے اور ترشینگ کی رابطہ سڑکیں بھی ایک ہفتہ سے مکمل بند ، شگر کے ارندو گاؤں میں گلیشئیرسرکنے لگا جس کے باعث گاؤں کو خالی کرالیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :