Live Updates

ایم کیو ایم کی سیاست نے کراچی کو تباہ و برباد کردیا، عمران خان

کراچی تحریک انصاف اور سیاسی شعور رکھنے والوں کا شہر ہے ، کراچی میں دہشت گردی اور تارگٹ کلنگ کی وجہ سے حالات خراب تھے اسی وجہ سے ہماری تنظیمیں نہیں بن سکیں لیکن صورت حال ٹھیک اور سیاست بہتر ہورہی ہے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 8 فروری 2017 13:18

ایم کیو ایم کی سیاست نے کراچی کو تباہ و برباد کردیا، عمران خان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 فروری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہاہے کہ ایم کیو ایم کی لسانی سیاست نے شہر کو پیچھے چھوڑ دیا لیکن اب صورت حال بہتر ہورہی ہے۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کراچی تحریک انصاف اور سیاسی شعور رکھنے والوں کا شہر ہے لیکن ایم کیو ایم کی لسانی سیاست نے شہر کو پیچھے چھوڑ دیا۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ کراچی میں دہشت گردی اور تارگٹ کلنگ کی وجہ سے حالات خراب تھے، اسی وجہ سے اس شہر میں ہماری تنظیمیں نہیں بن سکیں لیکن صورت حال ٹھیک اور سیاست بہتر ہورہی ہے۔ ملک کی خاطر سول سوسائٹی کے افراد اب سیاست میں حصہ لے رہے ہیں۔ عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی تحریک انصاف کا شہر ہے‘ تحریک انصاف دوبارہ کراچی کی سیاست میں نظر آئے گی‘ سول سوسائٹی کے لوگ ملک کی خاطر سیاست میں آرہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام ان کے ساتھ ہوگی جو ان کی زندگی میں بہتری لائے گا۔ سیاست میں سب کو حصہ لینا چاہئے۔ کراچی کے حالات خراب تھے جس کی وجہ سے پی ٹی آئی کی تنظیمیں نہ بن سکیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات