عوام کا معیار زندگی بلند کرنا ہمارا مشن ہے‘ الله کی مدد سے بہتر خدمت کررہے ہیں، وزیراعظم

عالمی پائیدار ترقیاتی اہداف پروگرام پر عمل درآمد سے عام آدمی کی زندگی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے، پروگرام پر عمل درآمد کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر کام کریں وزیراعظم محمد نواز شریف کااجلاس سے خطاب

بدھ 8 فروری 2017 13:18

عوام کا معیار زندگی بلند کرنا ہمارا مشن ہے‘ الله کی مدد سے بہتر خدمت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 فروری2017ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام کا معیار زندگی بلند کرنا ہمارا مشن ہے‘ الله کی مدد سے ہم عوام کی بہتر خدمت کررہے ہیں۔ بدھ کو گورنر ہائوس لاہور میں وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں عالمی پائیدار ترقیاتی اہداف پروگرام پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پروگرام پر عمل درآمد سے عام آدمی کی زندگی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

پروگرام پر عمل درآمد کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر کام کریں۔ عوام کا معیار زندگی بلند کرنا ہمارا مشن ہے۔ الله کی مدد سے ہم عوام کی بہتر خدمت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے پر موثر پیش رفت اور شفافیت تعریف کے قابل ہے۔ وزیراعظم نے موثر ترقیاتی اقدامات پر وزیراعلیٰ پنجاب کی کارکردگی کی تعریف کی

متعلقہ عنوان :