آصف زرداری اور رحمن ملک سے عشرت العباد کی ملاقات

تین رہنمائوں کا سابق گورنر سندھ کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا جلد اعلان کرنے پر اتفاق

بدھ 8 فروری 2017 13:07

آصف زرداری اور رحمن ملک سے عشرت العباد کی ملاقات
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2017ء) سابق صدرآصف علی زرداری اور رحمن ملک سے سابق گورنر سندھ عشرت العباد کی ون ٹو ون ملاقات ، ملاقات میں پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کا جلد اعلان کرنے پر اتفاق جبکہ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز دبئی میں پیپلزپارٹی کے سابق صدر آصف علی زرداری اور رحمن ملک سے سابق گورنر سندھ عشرت العباد نے ان کی رہائش گاہ پر ون ٹو ون ملاقات کی، ملاقات میں آصف علی زرداری اور رحمن ملک نے بحیثیت گورنر سندھ عشرت العباد کے کردار کو سراہا جبکہ عشرت العباد کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کے حوالے سے جلد اعلان کر نے پر بھی اتفاق کیا گیا جبکہ بھارتی اشتعال انگیزی اور ملک کی سیاسی صورتحال پر بھی رہنمائوںمیں تبادلہ خیال ہوا اس موقع پر رحمن ملک نے کہاکہ بھارتی جارحیت کے خلاف ملک کو متحد ہو کر لڑنا ہو گا ، موجودہ مشکل حالات سے نکلنے کے لئے پاکستان کو سخت پالیسی اختیار کرنا ہو گی جبکہ عشرت العباد نے بھی رحمن ملک کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آٹھ نکاتی ایڈوائس پیش کرنے پر تعریف کی۔