وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ،امن وامان کی صورتحال وترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ

پیپلزپارٹی کے رہنما شوکت بسرا پر فائرنگ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بھی قائم ، 48گھنٹوں میں رپورٹ پیش کر نے کا حکم

بدھ 8 فروری 2017 13:07

وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ،امن وامان کی صورتحال وترقیاتی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2017ء) وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ، اجلاس میں امن وامان کی صورتحال ، توانائی سمیت ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی جبکہ پنجاب میں پیپلزپارٹی کے رہنما شوکت بسرا پر فائرنگ کی تحقیقات کے لئے کمیٹی بھی قائم ، 48گھنٹوں میں رپورٹ پیش کر نے کا حکم ۔بدھ کے روز وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت لاہور گورنر ہائوس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان ، وزیرخزانہ اسحاق ڈار ، وزیر ریلوے سعد رفیق ، گورنر پنجاب رفیق رجوانہ اور رانا ثناء اللہ سمیت پنجاب کابینہ کے ارکان اور پولیس کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیراعظم نوازشریف کو لاہور کے ترقیاتی منصوبوں اور توانائی کے نئے پراجیکٹس کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جس پر وزیراعظم نے ترقیاتی منصوبے جلد ازجلد مکمل کر نے کی ہدایت کی ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ پانامہ لیکس کا معاملہ بھی زیر غور آیا اور بھارت کی اشتعال انگیزی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ، سب سے اہم پیپلزپارٹی کے رہنما شوکت بسرا پر پنجاب میں فائرنگ کے حوالے سے آر پی او سرگودھا کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی جو کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو 48گھنٹوں میں فائرنگ کرنیوالوں کا تعین کرکے رپورٹ درج کرے گی ۔اس کے علاوہ وزیراعظم نوازشریف نے گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کے بھانجے ملک الیاس کے انتقال پر ان سے تعزیت اور دعا مغفرت کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ۔

متعلقہ عنوان :