کراچی ، اورنگی ٹائون میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ملزمان گرفتار ،سلحہ برآمد

بدھ 8 فروری 2017 13:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2017ء) کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون میں مبینہ پولیس مقابلے کے نتیجے میں دو ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ پولیس کا یہ مبینہ مقابلہ بدھ کے روز اورنگی ٹائون میں تھانہ پیر آباد کی حدود میں پیش آیا اورنگی ٹائون کے سپرٹینڈنٹ پولیس نے بتایا کہ مبینہ پولیس مقابلے میں پولیس کی جانب سے دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن میں ملزم سراج اور شاہان شامل ہیں جو ڈکیتی اور سٹریٹ کرائم کی کئی وارداتوں میں ملوث ہیں انہوں نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے کارروائی کے دوران اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے جو تخریبی کارروائیوں کے لئے انہوں نے اپنے پاس چھپا رکھا تھا ملزمان سے تھانہ منتقلی کے بعد باقاعدہ تفتیش کا عمل شروع کردیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :