Live Updates

کراچی کو ایم کیو ایم نے گمراہ و تباہ کیا،تحریک انصاف مین سٹریم میں لائے گی،عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی کی حنیف گوہر کے گھر آمد ،مرغ چھولے،سپیشل ڈش روش ،دہی ، لسی اور پھلوں سے تواضح ،کپتان کو سندھی ٹوپی اور اجرک بھی پیش کی گئی

بدھ 8 فروری 2017 12:54

کراچی کو ایم کیو ایم نے گمراہ و تباہ کیا،تحریک انصاف مین سٹریم میں لائے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2017ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی حنیف گوہر کے گھر پر آمد ، کپتان اور ان مقامی قیادت کی ناشتے میں مرغ چھولے،پائے ، پشاوری سپیشل ڈش روش ، دہی ، لسی ، جوسز اور پھلوں سے تواضح کی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان مقامی قیادت کے ہمراہ حنیف گوہر کے گھر پہنچے جہاں پر حنیف گوہر نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ، اس موقع پر حنیف گوہر نے عمران خان کو سندھ کی روایتی ٹوپی اور اجرک پیش کی جبکہ حنیف گوہر کی جانب سے کپتان کی ناشتے میں مرغ چھولے ، پائے ، پشاوری سپیشل ڈش روش ، دہی ، لسی ، جوسز اور پھلوں تواضح کی گئی اس موقع پر عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پڑھے لکھوں کا شہر ہے اور یہاں پر شعور رکھنے والے لوگ ہیں لیکن کراچی کو ایم کیو ایم نے گمراہ کیا ، ایم کیو ایم نے کراچی کی سیاست کو تباہ کرکے ملک کی سیاست کو داغ لگایا ، کراچی کو ایم کیو ایم نے لسانی سیاست سے ہٹایا جس کی وجہ سے کراچی پیچھے رہ گیا اور کراچی میں دہشت گردی کے باعث ہماری تنظیم سازی نہیں ہوسکی لیکن پی ٹی آئی کراچی کو مین سٹریم میں لے کر آئے گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات