بصیر پور کے قریب ریلوے کراسنگ پر رکشہ ٹرین کی زد میں آگیا، 5 افراد جاں بحق

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 8 فروری 2017 12:49

بصیر پور کے قریب ریلوے کراسنگ پر رکشہ ٹرین کی زد میں آگیا، 5 افراد جاں ..

حویلی لکھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 فروری 2017ء) : بصیر پور میں ریلوے کراسنگ پر رکشہ ٹرین کی زد میں آگیا ۔ تفصیلات کے مطابق رکشہ ٹرین کی زد میں آنے کے نتیجے میں رکشے میں سوار 5 افراد جاں بحق جبکہ ڈرائیور سمیت دو افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ترجمان ریلوے نے بتایا کہ یہ حادثہ 11 بج کر 10 منٹ پر رونما ہوا۔ دو زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

فرید ایکسپریس لاہور سے کراچی جا رہی تھی کہ حادثہ پیش آیا۔ترجمان ریلوے نے حادثے میں ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

چلتی ٹرین کے سامنے آ جانے والوں کو بچانا ناممکن ہوتا ہے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق موٹر سائیکل رکشے کے ڈرائیور نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔ ان مینڈ لیول کراسنگ پر احتیاطی بورڈز نصب ہیں۔

حادثے کی ابتدائی رپورٹ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو پیش کر دی گئی ہے۔دوسری جانب عینی شاہدین نے بتایا کہ رکشہ ڈرائیور نے بغیر دیکھے ریلوے لائن عبور کرنے کی کوشش کی ۔ حادثے کی جگہ پھاٹک نہیں تھا۔ جاں بحق افراد میں چار افراد مزدور تھے جو آلو کے کھیتوں میں کام کرنے جا رہے تھے۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ حادثے میں ہلاک ہونے والے کسی شخص کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔

متعلقہ عنوان :