محمودغزنوی پبلک سکول گلبہارکے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر ریلی

بدھ 8 فروری 2017 12:47

پشاور۔08 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2017ء)یوم یکجہتی کشمیرپر محمود غزنوی پبلک سکول گلبہار کے زیر اہتمام یکجہتی ریلی پیپلزپارٹی کے سابق صوبائی صدر سید ظاہر علی شاہ اور ڈائریکٹر غزنوی سکول ظاہر شاہ کی قیادت میں نکالی گئی جس میں حاجی محمدسعید‘ امداد الله اور شیرمحمدنے بھی شرکت کی اس موقع پر سکول کے بچوں نے تقریب میں کشمیر سے محبت اور یکجہتی کے گیت گائے اور ٹیبلو پیش کیے تقریب کے اختتام پر ریلی نکالی گئی جو مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی گلبہار پہنچی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سید ظاہر شاہ اور دیگر مقررین نے کہاکہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیری بھائیوں کا ہر مشکل وقت میں ساتھ دیااور دنیابھر میں کشمیریوں کیلئے آواز بلند کی ‘کشمیریوں پر ظلم کیاگیا لیکن کشمیریوں نے اپنی آزادی کی جدوجہد جاری رکھ کر ایک زندہ قوم ہونے کا ثبوت دیاہے۔