Live Updates

پانامہ کیس کا جو بھی فیصلہ آیا قبول کریں گے ۔ پی ٹی‌آئی چئیر مین عمران خان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 8 فروری 2017 12:39

پانامہ کیس کا جو بھی فیصلہ آیا قبول کریں گے ۔ پی ٹی‌آئی چئیر مین عمران ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 فروری 2017ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے کہا کہ پانامہ کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے ، انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں آج تک کسی عدالت نےاس طرح کی تلاشی نہیں لی۔ ان کا کہنا تھا کہ جو بھی عدالت میں ہوگا اس سے سب کو خوف ہوگا۔ عدالت میں جو حقائق سامنے آ رہے ہیں انہی سے پاکستان تبدیل ہو گا۔ٹیکس چوری کرنا، ملک سے پیسہ باہر جانا سب کرپشن ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اُمید ہےجس طرح یہ کیس سُنا جارہا ہےاس میں پاکستانیوں کی جیت ہوگی۔ عمران خان نے کہا کہ قطری سفیر کا بیان ،جعلی خط کا ثبوت ہے۔ قطری کرپٹ آدمی ہےاور اس کی خود پانامہ میں کمپنیاں موجود ہیں۔ لوگوں کو معلوم ہے کہ قطری خط فراڈ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ وزیر اعظم کا نجی معاملہ ہےتو ن لیگ کےوزیرسپریم کورٹ میں کیا کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ صرف شریف خاندان کی کرپشن ہے، باہر جانےوالا پیسا پاکستانیوں پر خرچ نہیں کیا جاتا۔ کپتان نے کہا کہ ہمارا خیال تھا کہ پاناما کا آئندہ ہفتے تک نتیجہ آجاتا لیکن جسٹس عظمت شیخ کی طبیعت کی خرابی کے باعث ایسا نہ ہوسکا۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس پرسپریم کورٹ کاجوبھی فیصلہ آئے گا ہمیں قبول ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پوری اُمید ہےکہ پیر سےسپریم کورٹ میں سماعت دوبارہ شروع ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہی ہی چیز پاکستان کو تبدیل کرے گی۔ جس کے بعد آئندہ کے لیے ملک کا چیف ایگزیکٹو منی لانڈرنگ ،کرپشن کرنے سے خوفزدہ ہوگا۔ آج تک اس طرح کسی کی بھی عدالت میں تلاشی نہیں ہوئی،عدالت سے جو بھی نتیجہ آئے گا پاکستان بدل جائے گا۔ حکمرانوں پر تنقید کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کراچی کی حالت بھی افسوس کے قابل ہے ۔ اقتدار میں آکر کرپشن کی جاتی ہے۔

کبھی اس لیول کی کرپشن کراچی میں نہیں تھی۔کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے کہا کہ شہر میں گندگی کے ڈھیر لگ چکے ہیں، اس شہر میں ایسی گندگی پہلے کبھی نہیں تھی۔بچوں کے لئے کوئی کھیلوں کی گراؤنڈ موجود نہیں ہے جبکہ کھیلوں کا میدان بچوں کا حق ہے ۔ کرپشن کا مافیا بیٹھ کر پیسہ بنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں سب سے بنیادی سہولت پانی نہیں ہے۔

سندھ میں 40 فیصد لوگ سیوریج سے ملا پانی پیتے ہیں۔ یہی وجہ بچوں کی اموات کا باعث بنتی ہے ۔ ہمیں نچلے طبقے کی کوئی فکر نہیں چالیس فیصد لوگ سیوریج سے ملا ہوا پانی پیتے ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ میں یہ بات تسلیم کرتا ہوں کہ کراچی کو میں نے وقت نہیں دیا۔ 2013 کے الیکشن میں کم وقت ملا تھا ، 2018 کے الیکشن کی تیاری ابھی سے کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ دنیامیں کہیں بھی ایسا نہیں ہوتاکہ چوری کر کےکوئی اچھا کام کرلیں۔

آج تک آدھی سڑک کا افتتاح ہوتا نہیں دیکھا تھا۔لیکن اب جب سے پانامہ آیا ہے ہر روزایک فیتہ کاٹاجارہا ہے۔اشتہاروں پر 20ارب روپے خرچ کئے جاچکے ہیں لیکن کسی اور شعبے کی طرف کوئی توجہ نہیں ہے حالانکہ 4 ارب روپے میں تو ایک اچھا کینسر اسپتال بن جاتا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ن لیگ میں زیادہ تروہ لوگ ہیں جونوازشریف کی کرپشن سےفائدہ اٹھا رہے ہیں۔

گورنرسندھ کوقابلیت پرنہیں نوازشریف کی کرپشن چھپانے پر عہدہ ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمدزبیرکوسب کچھ معلوم ہے لیکن پھر بھی وہ شریف خاندان کادفاع کر رہے ہیں۔ میرٹ کوختم کرکےان لوگوں کواوپرلایاجاتاہےجوشریف خاندان سےمخلص ہیں۔ ٹھیک اسی طرح نجم سیٹھی کرپشن کرتے ہیں توان کوپی سی بی میں اہم عہدہ دے دیا گیا۔ پی ٹی آئی چئیر مین کا کہنا تھا کہ بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کا بھی احتساب کیا جانا چاہئیے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات