Live Updates

گورنر سندھ کو قابلیت پر نہیں بلکہ نواز شریف کی کرپشن چھپانے پر عہد ملا ہے۔ عمران خان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 8 فروری 2017 12:39

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 فروری 2017ء) : کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے سندھ کے نئے گورنر محمد زبیر کو بھی نہ بخشا۔ میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ میں زیادہ تروہ لوگ موجود ہیں جونوازشریف کی کرپشن سےفائدہ اٹھا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ گورنرسندھ کوقابلیت پرنہیں نوازشریف کی کرپشن چھپانے پر عہدہ ملا ہے۔ محمدزبیرکوسب کچھ معلوم ہے لیکن پھر بھی وہ شریف خاندان کادفاع کر رہے ہیں۔ میرٹ کوختم کرکےان لوگوں کواوپر لایا جاتاہےجوشریف خاندان سےمخلص ہیں۔ ٹھیک اسی طرح نجم سیٹھی کرپشن کرتے ہیں توان کوپی سی بی میں اہم عہدہ دے دیا گیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات