قومی انٹر کلب ویٹ لفٹنگ ٹورنامنٹ پرسوں سے شروع ہوگا

بدھ 8 فروری 2017 12:39

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2017ء) پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے زیراہتمام قومی انٹر کلب ویٹ لفٹنگ ٹورنامنٹ پرسوں جمعہ سے لاہور میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے صدر اور سابق رکن قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے چودہ کلب کے مرد کھلاڑی شرکت کریں گے اور ایونٹ میں آٹھ کیٹگریز کے مقابلے ہونگے جن میں منفی 62 کلوگرام، 69 کلوگرام، 77 کلوگرام، 85 کلوگرام، 94 کلوگرام، 105 کلوگرام اور پلس105 کلوگرام شامل ہیں۔

ٹورنامنٹ کا افتتاح پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے نائب صدر حافظ سلیمان بٹ کریں گے جبکہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل خالد محمود ہونگے جو ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے اور یہ ٹورنامنٹ تین روز تک جاری رہے گا۔