ابو ظہبی : بوگس چیک دے کر کار کی مہنگی ترین نمبر پلیٹ خریدنے والے اماراتی شہری کو عدالتی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ گیا

بدھ 8 فروری 2017 12:14

ابو ظہبی : بوگس چیک دے کر کار کی مہنگی ترین نمبر پلیٹ خریدنے والے اماراتی ..

ابو ظہبی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،08فروری 2017): ابو ظہبی کی عدالت میں بوگس چیک دے کر مہنگی ترین نمبر پلیٹ خریدنے والے اماراتی شخص کو عدالتی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ گیا ۔تفصیلا ت کے مطابق اماراتی شہری نے کار نمبر پلیٹ نیلامی میں 01نمبر کار نمبر پلیٹ خریدی تھی ۔تاہم ابتدائی رقم ادا کرنے کے بعد بقیہ رقم کے لیے اس نے چیک دیا تھا ۔

(جاری ہے)

تاہم چیک کیش کروانے کے لیے بھیجا گیا تو پتہ چلا کہ اماراتی شہری کے اکاﺅنٹ میں ایک درہم بھی نہیںہے ،اماراتی شہری نے عدالت میں اعتراف کیا کہ اس نے بوگس چیک دیا تھا اور وہ یہ نمبر پلیٹ نیلامی میں خرید کر بیچنا چاہتا تھا تا کہ زیادہ منافع حاصل کر سکے ۔

اس نے یہ کار نمبر پلیٹ نومبر کی نیلامی میں خریدی تھی ۔میرا خیال تھا کہ میں نمبر پلیٹ 31ملین درہم میں بیچ لوں گا لیکن ایسا نہیں ہوسکا ۔ملزما ن کے خلاف کیس کی سماعت جاری ہے ۔