تعلیمی اداروں کو تربیت یافتہ سیکیورٹی گارڈز رکھنے کی ہدایت

بدھ 8 فروری 2017 12:16

پشاور۔08 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2017ء)ایس ایس پی آپریشنز پشاور سجاد خان کی سربراہی میں ضلع بھر کے تمام نجی تعلیمی اداروں کے سربراہان اور مالکان کیساتھ سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں اہم میٹنگ کا انعقاد کیاگیا ایس ایس پی آپریشنز نے تعلیمی اداروں کے مالکان کے ساتھ ایس او پی کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ تربیت یافتہ سیکیورٹی گارڈز اور اس کے ساتھ جدید اسلحہ ہونا چاہیے تعلیمی اداروں کا ایک انٹری گیٹ ہونا چاہئے تمام سکولوں کے سیکیورٹی گارڈز کے پاس میٹل ڈیٹیکڑہونا چاہیے ‘ تمام تعلیمی اداروں میں بائیومیٹرک سسٹم‘ الارم اور رات کی تاریکی کیلئے لائٹنگ سسٹم ہونا چاہیے۔