پشاور پولیس کاکریک ڈائون، 74 اشتہاریوں سمیت 1000 افراد گرفتار

بدھ 8 فروری 2017 12:16

پشاور پولیس کاکریک ڈائون، 74 اشتہاریوں سمیت 1000 افراد گرفتار
پشاور۔08 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2017ء) پشاورپولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈائون کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب 74اشتہاریوں سمیت 1000 جرائم پیشہ ،مشتبہ اور منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا جن کے قبضہ سے بھاری تعدا د میں اسلحہ، منشیات اور کارتوس برآمد ہوئے جبکہ تحفظ مکانات آرڈیننس اور دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے پر 150افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

پشاور پولیس نے ضلع بھر میں جرائم پیشہ اور ملک دشمن عناصرکیخلاف کریک ڈائون اور مختلف مقامات پر ناکہ بندیوں کے دوران قتل ،اقدام قتل،راہزنی ڈکیتی اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب 74اشتہاری ملزمان،901جرائم پیشہ ،مشتبہ ومنشیات فروشوں، تحفظ مکانات آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے پر 110اور ڈبل سواری کی خلاف ورزی کرنے پر35افراد کو گرفتار کرلیا گیا اس کریک ڈائون کے دوران جرائم پیشہ افراد سے 2رائفل،1رپیٹر ،1بندوق ،75پستول ،4میگزین ،6117 کارتوس ،75 کلو گرام چرس، 1کلو 130 گرام ہیروئن اور25بوتل شراب برآمد ہوئی ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرلئے گئے ہیں جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :