عمان:فیملی یا ویز ٹ ویزے پر آئے غیر ملکی ملازمت تلاش کرنے کی کوشش نہ کریں

بدھ 8 فروری 2017 11:52

عمان:فیملی یا ویز ٹ ویزے پر آئے غیر ملکی ملازمت تلاش کرنے کی کوشش نہ ..

عمان:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،08فروری 2017) : عمان میں فیملی یا ویزٹ پر آنے والے کسی بھی طرح کا کام تلاش کرنے کی کو شش نہ کریں او ریہ غیر قانونی ہے ۔عمان میںجاری ”Migrant Fourm“ کے دوران مائیگرینٹ فورم کے ریجنل کوآرڈینیٹر ویلیم گائیس نے کہا کہ اگر کوئی غیر تربیت یافتہ شخص افراد جو ویزٹ ویزے یا فیملی ویزے پر عمان میں موجود ہوں ان کو کام کی اجازت دینا درست عمل نہیں ہے ۔

واضع رہے کہ عمان سمیت دوسرے عرب ممالک میں ویزٹ ویزے پر آئے غیر ملکی افراد اسی عرصے کے دوران ملازمت تلاش کرلیتے ہیں۔

(جاری ہے)

جس کا ان کے اپنے ملک میں بھی اندراج نہیں ہوتا ۔جو ایک درست عمل نہیں ہے۔یہ عمل2015میں ویزٹ ویزے پر آکر کام تلاش کرنے اور ملازمت کرنے پر پابندی عائد کر دی تھی ۔2015کے قانون کے مطابق اگر کوئی غیر ملکی شہری فیمیلی ویزے یا ویزٹ ویزے پر عمان آئے اور اسے کسی کمپنی کی طرف سے ملازمت کی پیشکش ہو تو اسے پہلے اپنے ملک واپس جانا ہو گا اور پھر دوبار وکر ویزا لے کر آنا ہو گا۔تاہم متعدد افراد اپنے ملک جانے کی بجائے عرب ممالک میں جاتے ہیں اور دوبارہ انٹری کروا لیتے ہیں ۔تاہم ایسا کرنے والوں کے خلاف بھی قوانین بنائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :