سی ڈی ای اورمیٹرو پولیٹین کارپوریشن کے زیر اہتمام شجر کاری مہم کل شروع ہوگی

افتتاحی تقریب روز اینڈ یاسمین گارڈ شکر پڑیاں میں ہوگی، میئر شیخ انصر عزیز مہمان خصوصی ہوں گے

بدھ 8 فروری 2017 12:03

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2017ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ( سی ڈی ای) اورمیٹرو پولیٹین کارپوریشن اسلام آباد( ایم سی آئی) کے زیر اہتمام شجر کاری مہم کل جمعرات سے شروع ہوگی جس کے لئے انتظامات مکمل کر لئے گئے۔ موسمِ بہار 2017 ء کی شجر کاری کا آغاز ایک شاندار اور رنگا رنگ تقریب سے کیا جائے گا۔ تقریب روز اینڈ یاسمین گارڈ شکر پڑیاں میں منعقد کی جائے گی۔

اس موقع پر میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز مہمان خصوصی ہوں گے۔ سی ڈی اے کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد کی خوبصورتی اورہریالی کو مزید بڑھانے کے لیے سال 2017 ء کی موسمِ بہار کی شجر کاری کے دورا ن تقریباً3 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔مہم کے دوران اسلام آباد ایکسپریس وے ،کھیل کے میدان ، پارکس ،مارگلہ ہلز نیشنل پارک، سملی ڈیم کے اردگرد کے علاقے ،H-10 ،H-11 اور کشمیر ہائی وے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ شجر کاری مہم میں اسلام آباد چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز، سول سوسائٹی، سرکاری و نیم سرکاری ادارے، این جی اوز اور مختلف تعلیمی اداروںکے نمائندے کثیر تعداد میں شرکت کریں گے۔ موسمِ بہار 2017 ء کی شجر کاری کا آغاز ایک شاندار اور رنگا رنگ تقریب سے کیا جائے گا۔ تقریب روز اینڈ یاسمین گارڈن ،شکر پڑیاں میں آج 9 فروری کو منعقد کی جائے گی۔

تقریب میں معاشرے کے تمام طبقوں کے افراد اور نمائندے شرکت کریں گے۔ اسلام آباد چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز، سول سوسائٹی، سرکاری و نیم سرکاری ادارے، این جی اوز اور مختلف تعلیمی اداروںکے نمائندے کثیر تعداد میں شرکت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی خوبصورتی اور ہریالی ہمیشہ ہماری اولین ترجیح رہی ہے ۔ شہر میں ترقیاتی کاموں کے دوران ماحول کے تحفظ پر بطور خاص توجہ دی جاتی ہے۔

شہر میں زور وشور سے جاری ترقیاتی کاموں کے باوجود شہر کی خوبصورتی اور ہریالی کو محفوظ رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے خصوصی ہدایت کی ہے کہ شجر کاری کے دوران لگائے گئے نئے پودوں کی نشوونما کو یقینی بنایا جائے۔ شیخ انصر عزیز نے مزید ہدایت کی کہ شجر کاری کے دوران مقامی انواع و اقسام کے پودوں کو ترجیح دی جائے ۔

ترجمان نے کہا کہ سی ڈی اے سال میں دومرتبہ شجر کاری کی مہم منعقد کی جاتی ہے۔شجر کاری کی ان مہموں کا مقصد شہر کی ہریالی کو برقرار رکھنا اور شہریوں کی توجہ اس مقصد کی طرف مبذول کروانا ہوتا ہے۔ رواںسال موسمِ بہار کی شجر کاری کے دوران اسلام آباد ایکسپریس وے ،کھیل کے میدان ، پارکس ،مارگلہ ہلز نیشنل پارک، سملی ڈیم کے اردگرد کے علاقے ،H-10 ،H-11 اور کشمیر ہائی وے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔