اٹالین سرے اے فٹ بال کپ، اے سی میلان کو متواتر چوتھی شکست

بدھ 8 فروری 2017 12:02

روم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2017ء) اٹالین سرے اے فٹ بال کپ میں اے سی میلان کو متواتر چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

اٹالین کپ کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ میں سمپڈوریا کلب نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے اے سی میلان کلب کو دلچسپ مقابلے کے بعد 1-0 گول سے شکست دے دی، یہ اے سی میلان کی لگاتار چوتھی شکست ہے، فاتح ٹیم کی جانب سے مورائل نے میچ کے 70ویں منٹ میں گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی اور یہی گول فیصلہ کن ثابت ہوا۔