ہسپانوی ٹینس سٹار رافیل نڈال کی ومبلڈن سے قبل اینڈے مرے کے ساتھ ایگون ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کی تصدیق

بدھ 8 فروری 2017 12:02

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2017ء) ہسپانوی سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک رافیل نڈال رواں برس جون میں شیڈول ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے قبل ایگون چیمپئن شپ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے، وہ ایونٹ میں برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے کو جوائن کریں گے، نڈال نے 2008ء میں ایگون چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کے بعد کیریئر میں پہلی بار ومبلڈن ٹائٹل جیتنے کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔

(جاری ہے)

نڈال نے گزشتہ برس انجری مسائل کے باعث ایونٹ میں شرکت نہیں کی تھی۔ اپنے ایک بیان میں 14 مرتبہ کے گرینڈسلام چیمپئن نڈال نے کہا کہ ومبلڈن کی تیاری کرنے کا یہ بہترین موقع ہے، میں اس ایونٹ میں بھرپور انداز میں شرکت کروں گا۔

متعلقہ عنوان :