اسپینش کوپا ڈیل رے سیمی فائنل، بارسلونا کونیمار کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی

بدھ 8 فروری 2017 12:02

بارسلونا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2017ء) بارسلونا کی ٹیم اسپینش کوپا ڈیل رے فٹ بال لیگ سیمی فائنل میں اٹلیٹکو میڈرڈ کے خلاف سیکنڈ لیگ میچ میں سٹار فٹ بالر نیمار کے بغیر میدان میں اترے گی، نیمار کو لیگ کے دوران تین بار یلوکارڈ دکھائے جانے پر ایک میچ کیلئے معطل کیا گیا ہے، بارسلونا نے فرسٹ لیگ میں حریف کلب کو ہرا کر فائنل میں پہنچنے کی پہلی رکاوٹ عبور کی تھی۔

(جاری ہے)

بارسلونا کے سربراہ لوئس اینرک نے اپنے بیان میں کہا کہ میرے کھلاڑی بڑے میچز کھیلنے میں ماہر ہیں، ہمیں جیت کیلئے کم از کم دو گولز کی ضرورت ہے، امید ہے کہ کھلاڑی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ٹیم کو کامیابی دلوا کر فائنل میں پہنچانے میں کردار ادا کریں گے۔