کلوزنر کا ریکارڈ پاش پاش، ڈوپلیسی زیادہ ون ڈے رنز بنانے والے 12ویں جنوبی افریقن بلے باز بن گئے

بدھ 8 فروری 2017 12:02

کیپ ٹائون ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2017ء) جنوبی افریقن ٹیم کے سٹار بلے باز فاف ڈوپلیسی نے ون ڈے کرکٹ میں سابق ہم وطن بلے باز لانس کلوزنر کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا، اس کے ساتھ ہی ڈوپلیسیملک کی طرف سے زیادہ رنز بنانے والے 12ویں بلے باز بن گئے ہیں، ڈوپلیسینے سری لنکا کے خلاف ایک روزہ میچ میں شاندار سنچری بنا کر یہ کارنامہ انجام دیا، کلوزنر نے 3576 رنز بنا رکھے تھے۔

(جاری ہے)

پروٹیز کی جانب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز جیک کیلس کو حاصل ہے جنہوں نے 11550 رنز بنا رکھے ہیں۔

متعلقہ عنوان :