امریکی مارکیٹ میں روئی کے نرخوں میںایک فیصد کمی

بدھ 8 فروری 2017 11:44

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2017ء) امریکی مارکیٹ میں روئی کے نرخوں میں ایک فیصد کمی ہوئی۔انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں مارچ کیلئے روئی کے سودے 0.78 سینٹ (ایک فیصد) گر کر 75.63 سینٹ فی پونڈ طے پائے۔

(جاری ہے)

ایکسچینج میں روئی کی کل 42789 گانٹھوں کا کاروبار ہوا جو گزشتہ روز کی نسبت 4214 گانٹھیں کم ہے۔