ڈیرہ اسماعیل خان ، ٹرک اور مسافر وین میں تصادم، 5 افراد جاں بحق، 6 زخمی

بدھ 8 فروری 2017 11:43

ڈیرہ اسماعیل خان ، ٹرک اور مسافر وین میں تصادم، 5 افراد جاں بحق، 6 زخمی
ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 فروری2017ء) ڈیرہ اسماعیل خان میں انڈس ہائی وے پر ٹرک اور مسافر وین کے درمیان تصادم میں پانچ افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں انڈس ہائی وے پر تیز رفتار ٹرک دوسری سمت سے آنیوالی مسافر وین سے ٹکرا گیا۔

(جاری ہے)

حادثے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ چھ زخمی ہوئے۔جنہیں امدادی ٹیموں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کردیا گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر بس میں بیس سے پچیس افراد سوار تھے۔ٹرک سامان سے لدا ہوا تھا۔ موڑ کاٹنے کے دوران مسافر وین سے ٹکرا گیا۔

متعلقہ عنوان :