2030 میں دنیا کی 32مضبوط معیشتوں میں پاکستان 20ویں نمبر پر ہوگا،پرائس وائر ہائوس کوپرز

بدھ 8 فروری 2017 11:43

2030 میں دنیا کی 32مضبوط معیشتوں میں پاکستان 20ویں نمبر پر ہوگا،پرائس وائر ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 فروری2017ء) پرائس وائر ہائوس کوپرز نے پیش گوئی کی ہے کہ 2030 میں دنیا کی 32مضبوط معیشتوں میں پاکستان 20ویں نمبر پر ہوگا‘ پرائس وائر ہائوس کوپرز پیشہ وارانہ خدمات فراہم کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی فرم ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کمپنی نے 2030 میں مضبوط معیشتوں کے حامل ملکوں کے بارے میں پیش گوئی کرتے ہوئے 2050 میں کس طرح عالمی اقتصادی آرڈر تبدیل ہوگا کے عنوان سے رپورٹ جاری کی جس میں 32ملکوں کی قوت خرید اور جی ڈی پی کے تناسب کی بنیاد پر درجہ بندی کی گئی ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2030 میں دنیا کی 32مضبوط معیشتوں میں پاکستان بیسویں نمبر پر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :