بلائنڈ ورلڈ ٹی ٹونٹی ، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ریکارڈ ہدف دیدیا

بدھ 8 فروری 2017 11:32

بلائنڈ ورلڈ ٹی ٹونٹی ، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ریکارڈ ہدف دیدیا

نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار8فروری۔2017ء ) ورلڈ بلائنڈ ٹی ٹونٹی میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے ریکارڈ 374رنز کا ہدف دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان بلائنڈ ٹیم کے کپتان محمد جمیل کی جانب سے بلائنڈ کرکٹ کی دوسری تیز ترین سنچری سکور کیے جانے کے بعد پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف مقررہ 20اوور ز میں4وکٹوں کے نقصان پر 373رنز کا ریکارڈ مجموعہ بنایا گیا ہے ، محمد جمیل نے ویسٹ انڈیز کیخلاف 36 گیندوں پر سنچری سکور کی۔

پاکستانی کپتان3 گیندوں سے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ نہ توڑ سکے جنہوں نے 33گیندوں پر ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ کی تیزترین سنچری سکور کررکھی ہے ۔اس سے قبل بلائنڈ ورلڈ کپ کا ریکارڈ 364 رنز کا تھا،یہ ریکارڈ بھی پاکستان نے 2012 ء کے ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں ویسٹ انڈیز کیخلاف بنایا تھا۔