جیکب آباد ،55 سالہ شخص نے 50 سال کی محبوبہ سے عدالت میں پسند کی شادی کرلی

بدھ 8 فروری 2017 11:29

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2017ء) عشق کبھی بوڑھا نہیں ہوتا، جیکب آباد میں 55 سالہ شخص نے 50 سال کی محبوبہ سے عدالت میں پسند کی شادی کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد سے تعلق رکھنے والے 55 سالہ بوڑھے شخص نے 50 سالہ خاتون سے عدالت میں پسند کی شادی کرلی ہے، یہ کہاوت مشہور ہے کہ عشق کبھی بوڑھا نہیں ہوتا اس کی مثال یہ ہے کہ جیکب آباد کے جعفرآباد محلے کے 55 سالہ مولابخش لاشاری نے بلوچستان کے شہر ڈیرہ اللہ یار سے تعلق رکھنے والی 50 سالہ مسمات نسیمہ لاشاری سے جیکب آباد کی سول کورٹ عدالت میں پسند کی شادی کرلی ہے،اس موقع پر عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 55 سالہ دلہے مولا بخش لاشاری نے کہا کہ میں نسیمہ کو پسند کرتا ہوں اور اس سے شادی کرنا چاہتا تھا مگر اس کے ورثہ میری شادی کرنے نہیں دے رہے تھے آج مجبوراً عدالت میں پیش ہوکر شادی کی ہے ان کا کہنا تھا کہ انسان بوڑھا ضرور ہوتا ہے مگر دل کبھی بوڑھا نہیں ہوتا، پسند کی شادی کرنے والی 50 سالہ خاتون نسیمہ نے کہا کہ اس کو اپنے بیٹے بابل اور بھائی پٹھان لاشاری سے جان کا خطرہ ہے میں نے ان کی مرضی کے خلاف مولا بخش سے شادی کی ہے مجھے اور میرے شوہر کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :