بھارتی ٹی وی ڈرامہ کے سیٹ پر آگ لگ گئی

اداکار کشال ٹنڈن نے اپنی جان پر کھیل کر اداکارہ جنیفر کی جان بچا لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 8 فروری 2017 11:28

بھارتی ٹی وی ڈرامہ کے سیٹ پر آگ لگ گئی

(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 فروری 2017ء) : بھارتی ٹی وی ڈامہ کے سیٹ پر آگ لگ گئی۔ سیٹ پر موجود اداکار کُشال ٹنڈن نے اپنی جان پر کھیل کر ساتھی اداکارہ جنیفر کی جان بچائی ۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ٹی وی ڈرامہ ''بےحد'' کے سیٹ پر دوران شوٹنگ آگ بھڑک اُٹھی ۔ آگ بے قابو ہوئی تو کُشال ٹنڈن خود نذر آتش ہوئے منڈپ میں کُود پڑے اور ساتھی اداکارہ جنیفر کو بچا لیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر کُشال نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایکٹنگ ڈائریکٹر میں سے کوئی بھی جنیفر کو بچانے کے لیے آگے نہیں آیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جنیفر کو بچاتے ہوئے کُشال کو زخم بھی آئے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں جینیفر نے کُشال کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتےہوئے جان بچانے پر ان کا بے حد شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

جس پر کُشال نے جواب دیا کہ دوستی کی ہے نبھانی تو پڑے گی۔ سیٹ پر آگ لگنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی کافی وائرل ہو گئی ہے جبکہ دوسری جانب کُشال اور جینیفر کے مداح ان کی صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔

متعلقہ عنوان :