26ویں مینز اینڈ آٹھویں ویمن قومی چیمپئن شپ 14 فروری سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

بدھ 8 فروری 2017 11:36

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2017ء) پاکستان جوڈو فیڈریشن کے زیر اہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے 26ویں مینز اینڈ آٹھویں ویمن قومی چیمپئن شپ 14 سے 18 فروری تک پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان جوڈو فیڈریشن کے نائب صدر اور میڈیا ڈائریکٹر مسعود احمد خان ایونٹ میں ملک بھر سے 14ٹیمیں حصہ لیں گی جس میں چاروں صوبے‘ اسلام آباد‘ فاٹا‘ آزاد جموں وکشمیر‘ گلگت بلتستان‘ واپڈا‘ آرمی‘ پولیس‘ نیوی اور ایچ ای سی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی اختتامی تقریب کے موقع پر جاپانی سفیر مہمان خصوصی ہوں گے اور وہ چیمپئن شپ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کریں گے۔ مسعود احمد خان نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو بین الاقوامی مقابلوں کیلئے شارٹ لسٹ کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :