وزیر اعظم محمد نواز شریف کی گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے بھانجے کی وفات پر تعزیت

بدھ 8 فروری 2017 11:36

وزیر اعظم محمد نواز شریف کی گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے بھانجے ..
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2017ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے بدھ کو گورنر ہائوس لاہور میں گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے ان کے جواں سالہ بھانجے ملک الیاس رجوانہ کی وفات پر تعزیت کی اور مرحوم کی بلندی درجات اور مغفرت کی دعا کی۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے کہا کہ ملک الیاس رجوانہ جنوبی پنجاب میں مسلم لیگ(ن) کے سر گرم رکن تھے،اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثاراحمد ، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ، وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی ، شیخ آفتاب، ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف ، مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر رکن قومی اسمبلی،پرویز ملک،وزیر اعظم کے پولیٹیکل سیکرٹری آصف کرمانی اورصوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ بھی موجود تھے۔