جنگلات کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے‘حیات عمران وکیل

بدھ 8 فروری 2017 11:36

جنگلات کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے‘حیات عمران وکیل
دیامر ۔08 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2017ء)صوبائی وزیر جنگلات و جنگلی حیات عمران وکیل نے کہا ہے کہ جنگلات ہمارا قومی سرمایہ ہیں ان کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے ۔ جنگلات کے تحفظ کیلئے فارسٹ فورس تشکیل دی جائے گی جس کی منظوری وزیراعلی گلگت بلتستان نے دیدی ہے ۔

(جاری ہے)

اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹمبر مافیا کے خلاف سخت کارروائی کی گئی،جنگلات کی غیرقانونی کٹائی میں ملوث کئی افراد کو جیل بھیج دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ملک چین نے گلگت بلتستان میں لکڑی کی صنعت لگانے میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے یہاں سے جدید ترین فرنیچر بن کر مختلف ممالک تک جائے گا ۔