ضلع دیامر کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری

بدھ 8 فروری 2017 11:36

دیامر ۔08 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2017ء) ضلع دیامر کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ۔ مشہور سیاحتی مقام بابوسر ٹاپ پر گزشتہ تین روز کے دوران پانچ فٹ تک برف پڑ چکی ہے جبکہ برفباری کا یہ سلسلہ جاری ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہے گا ۔ پہاڑوں پر برفباری کی وجہ سے ضلع دیامر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے اور درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا ہے ۔ سردی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے موسمی بیماریوں میں اضافہ ہوا ہے نزلہ ، زکام ،کھانسی اور نمونیا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :