ملائیشین پام آئل کے نرخوں میں اضافہ

بدھ 8 فروری 2017 11:35

کوالالمپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2017ء) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ سپلائی میں کمی ہے۔

(جاری ہے)

برسا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں اپریل کیلئے پام آئل کے سودے 0.46 فیصد بڑھ کر 3082 رنگٹ (695.08 ڈالر) فی ٹن طے پائے۔ایکسچینج میں پام آئل کی 25 ٹن وزن کی حامل کل 54884 لاٹس کا کاروبار ہوا۔