امریکا، یورپ اور ایشیاء میں سونے کے نرخوں میں کمی

بدھ 8 فروری 2017 11:35

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2017ء) امریکا، یورپ اور ایشیاء میں سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ ڈالر کی مستحکم شرح تبادلہ، فرانس کی سیاسی صورتحال اور جرمنی کا مایوس کن صنعتی ڈیٹا ہے۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.4 فیصد گر کر 1230.60 ڈالر فی اونس رہے۔

(جاری ہے)

امریکی سونے کے سودے 1232.10 ڈالر فی اونس کی سطح پر برقرار رہے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.6 فیصد کم ہوکر 1228.56 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.1 فیصد کمی کے ساتھ 1230.50 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیاء میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.52 فیصد کم ہوکر 1229.11 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.06 فیصد گرنے کے بعد 1231.2 ڈالر فی اونس طے پائے۔

متعلقہ عنوان :