پاکستانی طلبا نے آواز سے چارج ہونے والی موبائل بیٹری تیار کر لی 🎧

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 8 فروری 2017 11:03

پاکستانی طلبا نے آواز سے چارج ہونے والی موبائل بیٹری تیار کر لی 🎧

چشتیاں(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 فروری 2017ء) : ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی۔۔ دانش اسکول چشتیاں کے ہونہار طلبا نے اپنے محنت سے موبائل فون کی آواز سے چارج ہونے والی بیٹری ایجاد کر لی ہے۔ تین طلبا کی ایجاد کی گئی یہ بیٹری بجلی کی بجائے آواز سے چارج ہو گی، جس کا مطلب یہ ہے کہ موبائل فون پر بات کرتے ہوئے یہ بیٹری ساتھ ساتھ چارج بھی ہوتی رہے گی۔

(جاری ہے)

طلبا نے یہ پراجیکٹ فزکس کے ٹیچر حق نواز کی نگرانی میں تیار کیا جسے خوب سراہا جا رہا ہے۔ تینوں طلبا کا یہ پراجیکٹ انٹرنیشنل کمپنی انٹل سائنس کے زیر اہتمام کامسیٹس یونیورسٹی لاہور میں منعقد کیے گئے سائنسی پراجیکٹس کے مقابلوں میں پیش کیا گیا جس نے بین الاقوامی سائنسی ماہرین کو بھی حیران کر دیا ہے۔ یہی نہیں بلکہ طلبا کا یہ پراجیکٹ امریکہ میں 20 مئی کو ہونے والے بین الاقوامی سائنسی پراجیکٹس کے مقابلوں میں بھی پیش کیا جائے گا۔ جس میں شرکت کے لیے طلبا اپنے اُستاد حق نواز کی قیادت میں 11 مئی کو امریکہ روانہ ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :