حرام فیڈ کھانے والی مرغی حرام ہے یا حلال ؟ عالم دین نے واضح بتا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 8 فروری 2017 10:56

حرام فیڈ کھانے والی مرغی حرام ہے یا حلال ؟ عالم دین نے واضح بتا دیا

(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 فروری 2017ء): حرام فیڈ کھانے والی مرغی حلال ہے یا حرام ؟ عالم دین نے اس بات کا واضح جواب دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق عالم دین علامہ راغب نعیمی نے بتایا کہ سور کے گوشت کا ایک ذرہ بھی ناجائز ہے۔ سور کے گوشت کی فیڈ والا گوشت فروخت کرنا بھی ناجائز ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایسا گوشت کھانے والی مرغی بھی جائز نہیں ہوگی۔علامہ راغب نے بتایا کہ اس قسم کی مرغی جس کی فیڈ میں سور کا گوشت شامل ہو ، کا گوشت کھانا یا اسے فروخت کرنا قطعی طور پر جائز نہیں ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز بھارت سے برآمد شدہ مرغی کی فیڈ میں سور کا گوشت اور چربی ہونے کا انکشاف ہوا تھا جس پر علامہ راغب نعیمی نے اس مرغی کے جائز یا ناجائز ہونے سے متعلق واضح کر دیا ہے۔