لاہور ‘ کراچی 1100کلو میٹر گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل سے یومیہ ایک ارب 20کروڑ مکعب فٹ گیس سپلائی کی جائے گی، وزارت پیٹرولیم

بدھ 8 فروری 2017 11:34

لاہور ‘ کراچی 1100کلو میٹر گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل سے یومیہ ایک ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2017ء) لاہور کراچی گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل سے ملک میں گیس کی فراہمی کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئے گی۔منصوبے کے تحت 1100کلو میٹر تحویل گیس پائپ لائن کے ذریعے یومیہ ایک ارب 20کروڑ مکعب فٹ گیس کراچی سے لاہور سپلائی کی جائے گی۔وزارت پیٹرولیم و قدرتی وسائل کے ذرائع کے مطابق جنوری 2015ء میں ای سی ای نے منصوبے کی منظوری دی تھی۔

(جاری ہے)

اکتوبر 2015ء میں روس اورپاکستان کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبے پر عملدرآمد کے لئے معاہدے پر دستخط کئے گئے۔ اس سلسلے میں 42 انچ قطر کی گیس پائپ لائن بچھائی جائے گی۔ منصوبے کو تین مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔ جس میں کراچی سے نواب شاہ تک 250کلو میٹر ‘ نواب شاہ سے پاک پتن تک 600کلو میٹر اور پاک پتن سے قصور تک 250کلو میٹر کے سیکشن بنائے گئے ہیں۔ منصوبے کے تحت پہلے مرحلے میں نواب شاہ سے لاہور تک کام ہوگا جس کے بعد کراچی سے نواب شاہ تک پائپ لائن بچھائی جائے گی ۔ منصوبے کا دوسرا مرحلہ دسمبر 2018ء تک مکمل کیا جائے گا۔ منصوبے پر 2ارب ڈالر لاگت آئے گی۔

متعلقہ عنوان :