ڈیلر وہیکل رجسٹریشن سسٹم کے تحت پنجاب کے پانچ اضلاع میں 11 ہزار گاڑیاں رجسٹر

بدھ 8 فروری 2017 11:34

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2017ء) صوبہ پنجاب کے پانچ اضلاع میں’’ڈیلر وہیکل رجسٹریشن سسٹم ‘‘ کے تحت اب تک11 ہزار سے زائد گاڑیوں کی رجسٹریشن کرائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈی وی آر ایس صوبائی محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے باہمی تعاون سے شروع کیا گیا ہے۔ سسٹم کے تحت رجسٹرڈ کرائی جانے والی گاڑیاں راولپنڈی، لاہور، ڈیرہ غازی خان، ملتان اور فیصل آباد کی23 آن لائن رجسٹرڈ ڈیلرز کے ذریعہ رجسٹرڈ کروائی گئی ہیں۔ محکہ ایکسائز کے حکام کے مطابق سسٹم سے گاڑیوں کی رجسٹریشن میں سہولت اور حکومت کو مختلف ٹیکسز کی مد میں حاصل ہونے والی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :