پاکستان سپر لیگ،پریکٹس میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیدی

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 8 فروری 2017 09:59

پاکستان سپر لیگ،پریکٹس میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست ..

دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار8فروری۔2017ء ) پاکستان سپر لیگ کے آغاز سے قبل کھیلے گئے پریکٹس میچ میں پشاور زلمی نے گزشتہ سیزن کی رنز اپ ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیدی۔

(جاری ہے)

دبئی کرکٹ اکیڈمی میں کھیلے گئے اس مقابلے کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ایک دوسرے میں گھل مل گئے اور ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے نظر آئے ، اس موقع پر پشا ور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی پریکٹس میچ میں اپنی ٹیم کی کاکردگی پر خوش نظر آئے ۔