فٹنس مسائل، امرالقیس بھارت کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ سے باہر

بدھ 8 فروری 2017 11:34

حیدرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2017ء) بنگلہ دیشی ٹیم کے اوپننگ بلے باز امرالقیس فٹنس مسائل کے باعث بھارت کے خلاف شیڈول واحد کرکٹ ٹیسٹ میچ سے دستبردار ہو گئے، امرالقیس بھارت اے کے خلاف ٹور میچ کے دوران پنڈلی کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ (آج) جمعرات سے شروع ہو گا۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ میڈیا مینجر ربیدامام کے مطابق ڈاکٹروں نے طبی معائنے کے بعد امرالقیس کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث وہ بھارت کے خلاف ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے، ان کی جگہ متبادل کھلاڑی کا اعلان نہیں کیا گیا، اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ ان کی غیرموجودگی میں سومیاسرکار تمیم اقبال کے اوپننگ پارٹنر بنیں گے۔

متعلقہ عنوان :