آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر میں کل کوئی میچ نہیں کھیلا جائیگا، پرسوں چار میچ کھیلے جائینگے

بدھ 8 فروری 2017 11:33

کولمبو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2017ء) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر میں کل جمعرات کو کوئی میچ نہیں کھیلا جائیگا، پرسوں جمعہ کو مزید چار میں کھیلے جائینگے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں پہلا میچ گروپ اے کی ٹیموں بھارت اور آئرلینڈ کی ویمن ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا، دوسرا میچ گروپ بی میں شامل ٹیموں بنگلہ دیش اور سکاٹ لینڈ کے درمیان کھیلا جائیگا، تیسرا میچ میں گروپ اے کی ٹیموں زمبابوے اور تھائی لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی جبکہ چوتھا میچ گروپ بی کی ٹیموں پاپوا نیوگنی اور پاکستان کے درمیان کھیلا جائیگا۔

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر میں دس ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔ ایونٹ میں آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں نچلی چار پوزیشن پر رہنے والی ٹیمیں بنگلہ دیش، آئرلینڈ، پاپوا نیوگنی، تھائی لینڈ، سکاٹ لینڈ اور زمبابوے کے ساتھ مقابلہ کریں گی، ٹورنامنٹ میں ٹاپ چار پوزیشنز پر رہنے والی سائیڈز کو انگلینڈ میں 26 جون سے 23 جولائی تک شیڈول ٹورنامنٹ میں انٹری پانے کا موقع میسر آئے گا۔