جدہ:روتانا گروپ سعودی عرب میں 130ملین ڈالر مالیت کے چار ہوٹل کھو لے گا

بدھ 8 فروری 2017 09:34

جدہ:روتانا گروپ سعودی عرب میں 130ملین ڈالر مالیت کے چار ہوٹل کھو لے گا

جدہ: (اُردوپوائنٹ تازہ ترین ،08فروری 2017): مشرقِ وسطہ ،افریقہ ،جنوبی ایشیاءاور مشرقی یورپ کی بڑے گروپ روتانا نے سعودی عرب میں 130ملین ڈالر کی لاگت سے چار بڑے ہوٹل کھولنے کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق روتانا نے سعودی عر ب میں چاروں ہوٹلوں کی تعمیر 2017میں شروع کرنے کا اعلان کیاہے ۔ان نئے ہوٹلوں میں 888کمروں کے ہوٹل بنانا ہے ۔ان ہوٹلوں کو سعودی عرب میں ”سینٹرو روتانا “ کے نام سے تعمیر کیا جائے گا۔جس میں سینٹرو اولیہ ریاض ،سینٹرو کورنیش الخبر،2017میں شہریوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔ان تمام منصوبوں پر 130ملین ڈالر لاگت آئے گی ۔