ریاض:غلط انشورنس ڈیٹا فراہم کرنے والی کمپنی کو 10,000ریال فی کس ملازم جرمانہ ہو ادا کرنا پڑے گا

بدھ 8 فروری 2017 09:34

ریاض:غلط انشورنس ڈیٹا فراہم کرنے والی کمپنی کو 10,000ریال فی کس ملازم ..

ریاض: (اُردوپوائنٹ تازہ ترین ،08فروری 2017): جنرل اتھارٹی آف سوشل انشورنس (جی او ایس آئی) کے ترجمان کا کہناہے کہ کسی بھی کمپنی یا فرم نے انشورنس کا ڈیٹا غلط فراہم کیا تو اس کو 10,000ریال جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز وزارتی اجلاس میں سوشل انشورنس کے قانو ن میں کی گئی تبدیلی کو باقاعدہ طور پر منظوری دے دی گئی ۔شوری ٰ کونسل کے رکن کا کہناہے کہ وزارتِ لیبر کی جانب سے جمع کروائے جانے والے مسودے کی منظوری کونسل کو فراہم کی جانے والی سفارشات پر کی گئی ۔نئے قانون کے تحت کمپنی یا فرم کے جرمانے میں اضافہ ہو سکتاہے اگر کسی دوبارہ ایسی کو شش کی گئی ۔ جتنے ملازمین کا غلط ڈیٹا فراہم کیا اتنا ہی جرمانے کی شرح بڑھے گی ۔